20 May 2018 - 14:57
News ID: 435985
فونت
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر عالمی ماہرین پر مشتمل وفد کو غزہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلسطین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے جنگی جرائم کے عالمی تحقیق کاروں پر مشتمل ایک وفد کو غزہ بھیجنے کے حق میں ووٹ دیا ہے جس کے بعد اقوام متحدہ فوری طور پر ماہرین کے ایک وفد کو غزہ بھیجے گی جو اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام پر تحقیقات کرے گی۔

اقوام متحدہ کی عالمی کونسل کی جانب سے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ماہرین کو غزہ بھیجنے کے لیے قرارداد کی 29 اراکین نے حمایت کی جب کہ امریکا اور آسٹریلیا نے مخالفت کی اور 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

غزہ جانے والا وفد ایک ماہ کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کا پابند ہو گا جس کی روشنی میں اقوام متحدہ راست قدم اُٹھائے گی۔

واضح رہے کہ فلسطین میں امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے موقع پر اسرائیلی فوجیوں نے ظلم  کی انتہا کرتے ہوئے فلسطینی مظاہرین کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا اور خواتین، بچوں، بزرگوں اور معذور افراد پر ظلم و تشدد کیا جس کے نتیجے میں 62 سے زائد فلسطینی شہید اور تین ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬