05 June 2018 - 13:14
News ID: 436169
فونت
بحرین کی ظالم حکومت نے بحرین کی قومی تحریک کے آغاز سے لیکر اب تک ۱۴۰۲بچوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔
بحرینی جیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی تنظیم جمعیت الوفاق نے خبر دی ہے کہ بحرین کی ظالم حکومت نے بحرین کی قومی تحریک کے آغاز سے لیکر اب تک 1402بچوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

الوفاق نے 4 جون بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت نے بحرین میں عوامی اور قومی تحریک کے آغاز سے لیکر 1402 بے گناہ بچوں کو حراست میں لےرکھا ہے۔

بیان کے مطابق بحرینی حکومت نے بچوں کے سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت کو کیونکہ امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے اس لئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی بحرین میں ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائي بنی ہوئی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬