03 September 2018 - 23:41
News ID: 437053
فونت
آپریشن کے دوران کل ۶۰ سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کرکے چھان بین کرنے پر کل ۳۷ افراد کو مختلف جرائم میں ملوث پاکر ان کیخلاف مقدمات درج رجسٹر کرلئےگئے۔
پولیس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے محرم الحرام سے قبل شہر کے نواحی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ہمراہ مڈ نائٹ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی سربراہی میں آپریشن میں ایس پی سٹی اور ایس پی رورل سمیت پاک آرمی کے جوانوں اور پولیس کے مختلف یونٹس نے حصہ لیا، جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

گذشتہ شب سی سی پی او قاضی جمیل الرحمٰن کی ہدایت پر پشاور میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی سربراہی میں شہر کے نواحی علاقوں لڑمہ، عیسٰی خیل، گڑھی خان بابا، لنڈے سڑک، خدراخیل اور شیخ آباد میں خصوصی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک آرمی کے جوانوں سمیت ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق، ایس پی رورل طاہر خان داوڑ کے ساتھ ساتھ 8 ڈی ایس پیز، 17 ایس ایچ اوز، لیڈیز پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ اور سنیفر ڈاگز کے علاوہ آر آر ایف ٹیم کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران کل 60 سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کرکے چھان بین کرنے پر کل 37 افراد کو مختلف جرائم میں ملوث پاکر ان کیخلاف مقدمات درج رجسٹر کرلئے گئے، جن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک کالاکوف، 14 پستول، 4 بندوق، 4 رائفل اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ 20 غیر قانونی طور پر مقیم کرایہ داروں کے خلاف بھی نامکمل کوائف پر کارروائی کرتے ہوئے حوالات منتقل کردیا گیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬