08 September 2018 - 20:15
News ID: 437086
فونت
سابق امریکی صدر اوباما نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے موجود ہ دور کو امریکا کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔
امریکا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الینوائے یونیورسٹی میں خطاب کے دوران اوباما نے کہا کہ ری پبلکنز امریکا کے دوسرے ممالک کے ساتھ اتحاد کو نقصان پہنچارہےہیں اور روس سے پینگیں بڑھار رہےہیں۔

دوسری جانب مونٹانا میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں آج تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت ہے، مخالفین اُن کی کاوشوں کو خاطر میں لانے کے بجائے مواخذے کی باتیں کرتےہیں۔

ٹرمپ نےحامیوں پر زور دیا کہ مڈٹرم الیکشن میں ضرور حصہ لیں، الیکشن سے پہلے سابق صدراوباما بھی متحرک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت کے اندر ٹرمپ سے مقابلے کے لیے فارورڈ بلاک بن گیا ہے، صدر ٹرمپ کے اقدامات کو ملک کے خلاف قرار دیتے ہوئے کئی سینیئر اہلکار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹانے پر بضد ہوگئے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۷۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬