27 September 2018 - 10:56
News ID: 437252
فونت
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ۴ دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ۲ جوان ہلاک اور ۲ زخمی ہوگئے۔
دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن  " رد الفساد" کے تحت خفیہ اطلاعات پر قلات کے علاقے منگوچر میں آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ آپریشن کے دوران فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان میر عالم اور وارث جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کامنصوبہ بنارہےتھے جب کہ ان کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، دھماکہ خیز مواد اور گولہ  بارود بھی برآمد ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬