29 September 2018 - 18:36
News ID: 437271
فونت
ولید المعلم :
دمشق شامی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمارے ملک میں دہشتگردی کی تباہی کا راستہ بہت ہی طویل ہے لہذا عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔
ولید المعلم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دمشق شامی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمارے ملک میں دہشتگردی کی تباہی کا راستہ بہت ہی طویل ہے لہذا عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ بات 'ولید المعلم' نے جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب 'وانگ یی' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے عالمی کوشش ناگزیر ہے اور شام کے ایک بڑا حصہ محفوظ بن گیا اور ہماری حکومت غیرملکی مداخلت کے بغیر سیاسی حل کی تک رسائی کی تلاش میں ہے۔

المعلم نے کہا کہ شام تارکین وطن کی واپسی کے لئے تیار ہے مگر ان کے روزگار کے مواقع اور رہائش کی فراہمی کے لئے عالمی برادری کی کوششیں ضروری ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے چین کی جانب سے سلامتی کونسل میں شام کے سیاسی حل کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شامی قوم کی بہادری دنیا کے دوسرے ممالک کے لئے ایک بڑا سبق ہے۔

وانگ یی نے دونوں ممالک کے درمیان دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم شام کی تعمیر نو کی مدد پر آمادہ ہیں۔/۹۸۸/ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬