02 October 2018 - 18:31
News ID: 437303
فونت
کارین کنایسل :
خاتون آسٹرین وزیر خارجہ کارین کنایسل نے ایران جوہری معاہدے کو علاقے کی سلامتی کیلئے اہم سمجھوتہ قرار دیتے ہوئے اپنے ملک کی جانب سے اس کی حمایت پر زور دیا۔
عالمی جوہری ایجنسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خاتون آسٹرین وزیر خارجہ کارین کنایسل نے ایران جوہری معاہدے کو علاقے کی سلامتی کیلئے اہم سمجھوتہ قرار دیتے ہوئے اپنے ملک کی جانب سے اس کی حمایت پر زور دیا۔

انہوں نے اپنے ملک کے دارالحکومت میں جوہری مذاکرات اور اس کے معاہدے پر دستخط کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کا تحفظ ہماری اہم ذمہ داری ہے۔

کنایسل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ دوطرفہ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ نشستوں کی طرح عالمی جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کئے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس کے موقع پر ایک مشترکہ نشست میں جوہری معاہدہ، امریکی خلاف ورزی، یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے اقتصادی مفادات کی فراہمی، علاقائی مسائل اور دہشتگردی سے مقابلہ کرنے پر بات چیت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬