10 October 2018 - 12:01
News ID: 437363
فونت
مرکزی کنونشن میں سندھ بھر سے کارکنان و ذمہ داران شرکت کرینگے۔ کنونشن کے تمام انتظامات اور امور کے چئیرمین اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری ہونگے۔
اصغریہ علم و عمل کنونشن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید کاظم حسن شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ اصغریہ تحریک کا تیسرا سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’احیاء کردار حسینی‘‘ 30 نومبر تا 2 دسمبر 2018ء اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں منعقد ہوگا، جس میں جید علمائے کرام، دانشور حضرات موضوعاتی خطاب کریں گے، جبکہ تحریک کی سالانہ کارکردگی رپورٹس، تجزیات، مستقبل کے لائحہ عمل اور پروگرامات بنائے جائیں گے۔

کاظم حسن شاہ کاظمی نے کہا کہ کنونشن میں نئے سال کیلئے میر کارواں کا انتخاب بھی کیا جائے گا، جس کا اعلان یوم دین مصطفیٰ و فقہ امام صادق علھیم السلام کے جلسہ میں کیا جائے گا، کنونشن میں سندھ بھر سے کارکنان و ذمہ داران شرکت کرینگے۔

کنونشن کے تمام انتظامات اور امور کے چئیرمین اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کیلئے پبلیکشنز، کارڈ، پوسٹرز، پینافلیکس اور سوشل میڈیا پر تشہیری مہم چلائی جائے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬