‫‫کیٹیگری‬ :
15 October 2018 - 17:10
News ID: 437409
فونت
حجت الاسلام والمسلمین حسین بنیادی:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے مقصد قیام امام حسین(ع) کی ترویج میں چہلم کے کردار کو اہم جانا اور کہا: اگر چہلم سے صحیح طریقہ سے استفادہ نہ کیا گیا ہوتا تو مقصد قیام حسین علیہ السلام دنیا کے کانوں تک نہ پہونچتا ۔
 حجت الاسلام والمسلمین حسین بنیادی

سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین حسین بنیادی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں دینی کتابوں میں موجود زیارت اربعین کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: زیارت اربعین کے سلسلہ میں بہت زیادہ گفتگو ہوئی ہے مگر اہم ترین بات جو کتابوں میں ملتی ہیں وہ یہ ہے کہ مقصد قیام امام حسین علیہ السلام کی ترویج میں اربعین اور چہلم کا اہم کردار ہے ۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کی جنرل اسمبلی کے نائب صدر نے بیان کیا: چہلم کے سلسلہ میں ائمہ معصومین کی جانب سے مخصوص زیارت نامے کا نقل کیا جانا، اربعین کی خاص منزلت کی نشانی ہے ، اسیری کی مدت میں امام سجاد(ع) و حضرت زینب(س) کو وہ موقع ملا کے آپ نے ظالموں کے رخ سے مناقفت کی نقاب اتاردی اور پیغام کربلا کو دشمن کے گھر میں رہ کر عام کیا ۔

انہوں ںے اس بات کی تشریح کرتے ہوئے کہ اربعین سے آج بھی قیام امام حسین(ع) کا جوش و خروش باقی ہے کہا: دوسرے لفظوں میں یوں کہا جائے کہ چہلم ایک ایسا موقع تھا کہ اگر ہاتھوں سے نکل جاتا تو شاید مقصد قیام امام حسین علیہ السلام دنیا کے کانوں تک نہ پہونچتا مگر چہلم نے مقصد قیام امام حسین(ع) کو دنیا کے کانوں تک پہونچا دیا ۔

حجت الاسلام والمسلمین بنیادی نے چہلم میں پیدل چلنے کے اصول کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اپنی ذمہ داریوں کی بہ نسبت اخلاص و عمل مکتب امام حسین علیہ السلام کی خصوصیت ہے کہ اگر یہ اخلاص نہ ہوتا تو آج اس قیام کا اثر بھی نہ ہوتا ۔

انہوں ںے مزید کہا: عصر حاضر میں چہلم معنوی ، سیاست اور سماجی معیار کا حامل ہے ، دوسرے لفظوں میں یوں کہوں کہ شعائر الھی کا حامل ہے کہا: اس حوالہ سے چہلم کی پیادہ روی کے پروگرام میں موجود افراد اس بات کی جانب متوجہ رہیں کہ وہ دنیا کو الھی پیغام پہونچانے میں مصروف ہیں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬