05 June 2019 - 13:59
News ID: 440535
فونت
جسٹن ٹروڈو نے مذہبی رواداری اور عالمی بھائی چارے کی مثال قائم کردی، عالم اسلام کے لیے اپنے محبت بھرے پیغام کا آغاز السلام علیکم کہہ کر کیا اور عالم اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عید الفطر کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دنیا سے نفرت اور اسلام فوبیا کو ختم کرنے کے لیے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے مذہبی رواداری اور عالمی بھائی چارے کی مثال قائم کردی، عالم اسلام کے لیے اپنے محبت بھرے پیغام کا آغاز السلام علیکم کہہ کر کیا اور عالم اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے پیغام میں دنیا میں زبان، رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے والوں اور اسلام فوبیا کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬