18 July 2019 - 01:20
News ID: 440831
فونت
عراقی نیوز ایجنسیوں نے مغربی بغداد کے ایک امام بارگاہ میں دھماکہ کی خبر دی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، گذشتہ شب مغربی بغداد کے علاقہ المعالف کی ایک امام بارگاہ "حسینیه‌ ابوالفضل العباس" میں بم دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔

حفاظتی مراکز نے اس علاقہ میں پہونچ کر علاقہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور حفاظتی دائرہ بنا دیا ۔

اس دھماکہ میں کچھ لوگوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی خبریں دریافت ہوئی ہیں مگر اس کی دقیق اطلاع نہیں ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق، دو خودکش افراد نے اس امام بارگاہ کے قریب کو دھماکہ سے اڑادیا جس کی وجہ سے امام بارگاہ منھدم ہوگئی اور لوگ جاں بحق و زخمی ہوگئے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬