12 September 2013 - 18:58
News ID: 5921
فونت
شام اور مصر کے حق میں؛
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کل جمعہ کو شام اور مصر کے حق میں احتجاجی ریلیاں منعقد کرنے کی خبر دی ۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا جمعہ کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکی جنگی جنون عراق، افغانستان اور لیبیا سے نکل کر اب شام کی طرف جا رہا ہے اور ایک اسلامی ملک کو اسرائیل مخالف ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔


حجت الاسلام جعفری نے یہ بیان کرتے ہوئِے کہ اس وقت جہان اسلام کئی مسائل سے دوچار ہے اور استعماری طاقتیں سازشوں کے تحت اسلامی ممالک کے اندر دہشتگردی کا بیج بو رہی ہیں کہا: اسلامی ممالک میں بے جا مداخلت کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں دہشتگردی پھیل رہی ہے اور ناحق انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔


انہوں ںے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ، اسرائیل اور عرب ممالک کے اتحاد نے مختلف اسلامی ممالک کے اندر بے جا مداخلت کرکے وہاں کے امن کو غارت کر دیا ہے کہا: مصر، شام، عراق، افغانستان، تیونس، لیبیا سمیت دیگر ممالک میں اس اتحاد نے وہاں کی حکومتوں کو گرانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس اتحاد کے باعث ان ممالک کے اندر دہشتگردی نے جنم لیا ہے اور یہاں تک کہ مقدس مقامات تک کی بیحرمتی کی گئی اور کئی مقامات گرائے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ، اسرائیل اور عرب ممالک کے اتحادی دہشتگرد عناصر سے رابطے میں ہیں اور وہ انہیں مالی امداد پہونچا رہیں جس کے باعث لاکھوں مسلمان ابتک لقمہ اجل بن چکے ہیں کہا: امریکہ اور اس کے اتحادی تبدیلی کے نام پر انسانی خون بہا رہے ہیں اور یہ صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ امریکی جنگی جنون عراق، افغانستان اور لیبیا سے نکل کر اب شام کی طرف جا رہا ہے اور ایک اسلامی ملک کو اسرائیل مخالف ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا: افسوس کی بات یہ ہے کہ اس عمل میں سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نہ صرف پیش پیش ہیں بلکہ امریکہ کو یہاں تک آفر کرا دی گئی ہے کہ جنگ تم کرو، اخراجات ہم کریں گے۔ یعنی مسلمانوں کا قتل مسلمانوں کے خرچ سے ہوگا اور یہ ممالک اپنے زمینی اور سمندری راستے تک فراہم کریں گے۔


سرزمین پاکستان کے اس شیعہ عالم دین نے پاکستان کو اس مسئلہ پر کھل کر مخالفت کرنے اور اقوام متحدہ میں شام پر ممکنہ حملے کو روکوانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : مجلس وحدت مسلمین جمعہ کو شام پر ممکنہ امریکی حملہ اور مصر میں ہونے والے واقعات اور ایک جمہوری حکومت کے خاتمے کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کریگی اور امریکہ سمیت ان تمام عرب ممالک کی مذمت کرے گی کہ جو صیہونی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬