10 December 2013 - 17:21
News ID: 6205
فونت
آیت‌ الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتہ کہ خدا کی طرف سے ایک عظیم نعمت اسلامی حکومت کے زیر سایہ زندگی بسر کرنا ہے وضاحت کی : وہ لوگ اس حکومت کے قدردان ہیں جو سابق حکومت کو اپنے آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے کہ کس طرح لوگوں کے دین ، اعتقاد و عزت سے کھلوار کرتے تھے ۔
آيت‌ الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد آیت ‌الله سید محمد علی علوی‌ گرگانی نے امام حسین (ع) یونیورسیٹی کے طلاب کے ایک گروہ سے ملاقات میں اس بیان کے ساتہ کہ خداوند عالم نے آپ جوانوں کو ایک عظیم نعمت عنایت کی ہے بیان کیا : یہ کہ آپ لوگوں کے لئے مناسب موقع فراہم ہوا ہے کہ انقلاب اسلامی حکومت کے زیر سایہ زندگی بسر کر رہے ہیں جو ایک خدا کی طرف سے عظیم نعمت ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : آپ جوان اپنی قدر خود جانیں اور ان نعمتوں سے استفادہ کریں لیکن اس انقلاب کی اہمیت وہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں جو اسلامی انقلاب سے پہلے بادشاہوں کی حکومت کی مشکلات برداشت کر چکے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور استاد نے سلامتی و خوشی کی نعمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : نعمت خوشی کی اہمیت اس وقت انسان سمجھتا ہے جب مشکلات سے گذر چکا ہوتا ہے اور بیماری کو جھیل چکا ہوتا ہے ، سالم و صحت مند افراد خداوند عالم کے اس نعمت کی طرف کم توجہ کرتے ہیں ۔

آیت‌ الله علوی گرگانی نے وضاحت کی : وہ لوگ اس حکومت کے قدردان ہیں جو سابق حکومت کو اپنی آکھوں سے مشاہدہ کیا ہے کہ کس طرح لوگوں کے دین ، اعتقاد و عزت سے کھلوار کرتے تھے اور کس طرح جوانوں سے اپنی غلط فکر و مقصد کے لئے فائدہ اٹھاتے تھے اور یونیورسیٹی میں علم حاصل کرنے کے لئے لڑکے اور لڑکیاں مجبور تھے مخلوط پریڈ کریں اور لڑکیاں پر حجاب کی پابندی تھی ، یہ مسئلہ بہت سخت تھا جو مومنوں کے درد دل کا سبب ہوتا تھا ۔

انہوں نے بیان کیا : خدا کا شکر ہے اس وقت آپ دیکھ رہے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ حکومت میں اس طرح کے مسائل کا مشاہدہ نہیں ہو رہا ہے اور لوگ سلامتی و آرام سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور جوان اس ملک کے ثروت میں سے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور استاد نے اس بیان کے ساتہ کہ حقیقت اسلام محبت و مہربانی کے ساتہ ہے اور اس دین کی اہمیت کی قدردانی کرنی چاہیئے وضاحت کی : جب نظام جمہوریہ اسلام کے تمام جوانب کا جائزہ لینگے تو معلوم ہوگا کہ یہ حکومت دین مبین اسلام سے حاصل کیا گیا ہے جو محبت و اس نعمت سے مخلوط ہوا ہے جو خداوند عالم نے ہم لوگوں کو عنایت کی ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬