23 December 2013 - 23:42
News ID: 6245
فونت
عبدالعلیم خان:
رسا نیوز ایجنسی – پاکستان کی برجستہ سیاسی شخصیت اور تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جب تک رانا ثناء اللہ اقتدار میں ہیں ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا کہا: جب بھی نواز لیگ کی حکومت آتی ہے پاکستان میں شیعوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا جاتا ہے ۔
عبدالعليم خان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاف ضلع لاہور پاکستان کے صدر عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: مسلم لیگ نون کی حکومت امریکی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے آئی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں امریکہ کی حمایت سے ہی اقتدار ملا ہے، اسی لئے یہ ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے جو امریکی مفاد کے خلاف ہوگا ۔


عبدالعلیم خان نے یہ کہتے ہوئے کہ غریب عوام کا استحصال کرنے والی حکومت بھلا کب ان کی قسمت بدل سکتی ہے کہا: نواز لیگ کی پالیسی ہی نوازنے کی ہے، یہ ہمیشہ اقتدار میں اپنوں کو نوازتے ہیں ، یہ مراعات یافتہ طبقہ کو نوازتے اور غریب عوام کو مارتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ دار، صنعت کار طبقے کے لئے خصوصی پیکج دیئے جا رہے ہیں۔ اس کے برعکس غریب عوام کو آٹا، چینی، تیل سے محروم کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان میں قیمتی ترین شیعہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اور بدقسمتی سے جب بھی نواز لیگ کی حکومت آتی ہے، پاکستان میں شیعوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا جاتا ہے اور قتل و غارت شروع ہوجاتی ہے کہا: یہ باتیں بھی سامنے ائیں کہ نواز لیگ کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ہیں، اور اس حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، وہ کھلم کھلا کالعدم جماعتوں کی سرپرستی کرتے ہیں، انہیں اپنی گاڑی میں ساتھ لے کر گھومتے ہیں، ان کے جلسوں میں جاتے ہیں، تو ان کے خلاف جھنگ سے شیخ و قاص اکرم نے آواز اٹھائی تو انہوں نے اسے بھی اپنے ساتھ ملا لیا اور ان کو کچھ عہدے دے کر بہلا لیا گیا اور ان کی زبان بند کر دی گئی۔


عبدالعلیم خان نے مزید کہا: نواز لیگ کی یہ پالیسی ہے کہ جو کوئی ان کے خلاف بولے یا تو اسے رستے سے ہٹا دیتے ہیں اور یا اسے اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں۔ اب آپ دیکھیں کہ شیخ وقاص اکرم جب سے نواز لیگ میں شامل ہوئے ہیں ان کی وہ گرج چمک کہاں گئی۔؟ یا رانا ثناءاللہ نے دہشت گردوں کی سرپرستی چھوڑ دی؟ نہیں بلکہ شیخ وقاص اکرم کا منہ بند کرا دیا گیا، تو ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کا بہترین حل تحریک انصاف کے پاس ہے، ہمارے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں اور جماعت اسلامی کے ساتھ بھی، تو ملک میں قیام امن کے لئے یہ دونوں جماعتیں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬