‫‫کیٹیگری‬ :
06 May 2014 - 21:45
News ID: 6729
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی – مرجع تقلید قم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم مسلمان ہونے کے ناطے ہرگز بڑے پیمانہ پر تباہی مچانے والے اور قتل عام کرنے والے اسلحہ بنانے کے درپہ نہیں ہیں کہا: ہم ہرگز ایٹمی یا کمیکل اسلحہ نہیں بنا سکتے ۔
آيت الله مکارم شيرازي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج عالمی ریڈ کراس کے جنرل سکریٹری سے ملاقات میں اس آرگنائزیشن کی ذمہ داریوں کو سنگین بتایا اور کہا : ہم اس دور میں زندگی بسر کررہے ہیں جس میں انسانی حقوق کے قانونین اور عالمی مراکز ہونے کے باوجود ہم دن بہ دن انسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، ان حالات میں عالمی ریڈ کراس جیسی تنظیموں اور آرگنائزیشنز کی ذمہ سخت و دشوار ہیں ۔


اس مرجع تقلید نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہم معتقد ہیں کہ اس طرح کی کمیٹیوں اور تنظیموں کا سرچشمہ انسانی فطرت اور نفسیات ہیں کہا: ہم معتقد ہیں کہ تمام انبیائے الھی اور تمام مذاھب نے اپنے ماننے والوں کو اس طرح کی سرگرمیوں کی دعوت دی ہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یاد دہانی کی : قرآن کریم جو ہم مسلمانوں کے نزدیک ایک آسمانی کتاب ہے، نے واضح طور پر اپنے نبی (ص) سے کہا کہ آپ پوری دنیا کے لئے باعث رحمت ہیں ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے تاکید کی : ہم معتقد ہیں کہ ان راہوں میں مذھبی اعتقادات سے استفادہ ہمیں منزل تک پہونچا سکتا ہے ، کیوں کہ عالمی قوانین اس ایجنڈے کو کامیاب بنانے میں ناکام رہا ہے ، میں اپنے ملک کے مسلم اور غیر مسلم طبقے کو اس جانب دعوت دیتا ہوں ۔


انہوں ںے بیان کیا :  جب ہمیں عالمی ریڈ کراس اور ہلال کے اراکین و ملازمین کے مارے جانے کی خبر ملتی ہے تو نہایت تکلیف ہوتی ہے ، کیوں کہ یہ باتیں اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ انسانی اخلاق و اطوار کی سطح گر چکی ہے جس کے نتیجہ میں اب وہ خود اپنے حامیوں کو بھی اپنا شدت پسندی کا نشانہ بنانے لگے ہیں ۔


اس مرجع تقلید نے بیان کیا: ہاسپیٹل ، اسکولوں اور یونیورسٹیز کو نشانہ بنایا جانا اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ انسانی مشکلات کس قدر بڑھ چکی ہیں ، اگر چہ مصیبتوں کی کثرت ھرگز نا امیدی کا سبب نہ بنے بلکہ ہم کوشش کرتے رہیں اور اچھے مستقبل پر نگاہ رکھیں ۔


انہوں ںے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ عصر حاضر کی موجودہ مشکلات بڑے پیمانہ پر تباہی مچانے والے اور قتل عام کرنے والے اسلحے ہیں کہا: واقعا یہ ایک خطرناک مسائلہ ہے اور ہم مسلمان ہونے کے ناطے ایٹمی یا کمیکل اسلحہ کا استعمال غلط سمجھتے ہیں ۔


حوزہ علمیہ قم کے اس معروف استاد نے کہا: ایران میں ایٹمی یا کمیکل اسلحہ کی پیداوار ناممکن ہے ۔


 انہوں ںے مزید کہا: تاریخ اسلام اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اسلام کے دفاع میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کو رسول اسلام (ص) مستقل اس بات کی تاکید کرتے رہتے تھے کہ ھرگز عام انسانوں کو نقصان نہ پہونچائیں ، پانی کو گندہ نہ کریں اور زخمیوں کو تکلیف نہ دیں ، چودہ سو سال پہلے صادر ہونے والا یہ قانون آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬