22 September 2014 - 17:18
News ID: 7289
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا : آج ضروری ہوگیا ہے کہ تکفیری گروہوں، مدارس، اداروں اور تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں آرٹیکل 245 لگا کر فوجی آپریشن کیا جائے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت ہاؤس سے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں تکفیری گروہوں، مدارس، اداروں اور تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں آرٹیکل 245 لگا کر فوجی آپریشن کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔


انہوں نے راولپنڈی میں ملک دشمن کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے ٹائراں والی امام بارگاہ اور قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: پنجاب حکومت کالعدم دہشت گرد گروہ کی سرپرستی فی الفور بند کرے، دہشت گردوں کی جانب سے مسجد و امام بارگاہوں پر حملوں کے باوجود پولیس کا موقع سے غائب ہوجانا حکومتی سرپرستی کا ثبوت ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امام بارگاہوں پر حملے اور محبت اہل بیت (ع) کی بنیاد پر ملک بھر میں شیعہ قتل عام اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ملک پر ابن زیاد صفت لوگ حکمران بنے بیٹھے ہیں، ہم کبھی بھی اپنی ملت کی آواز کو کمزور نہیں ہونے دیں گے اور دنیا کو بتا دیں گے کہ ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن راہ حسینی (ع) سے ایک انچ بھی قدم پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں کہا: انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب ہم اپنی حیدری طاقت سے عصر حاضر کی تکفیریت کو پاکستان کی سرزمین شکست فاش دیں گے اور لبیک یاحسین (ع) کے نعرے کی عملی تعبیر بن کر وطن عزیز کو تکفیریوں کے منحوس چنگل سے نجات دلائیں گے۔


حجت الاسلام جعفری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ راولپنڈی میں امام بارگاہوں کو نذرآتش کرنے اور امام بارگاہ کے متولی صادق حسین کی شہادت کی ذمہ دار تکفیریوں کی سرپرست پنجاب حکومت ہے کہا: ملک میں کوئی شیعہ سنی فساد نہیں ہے، یہ فقط ایک کالعدم تکفیری ٹولہ ہے کہ جسے امریکہ و سعودیہ کی سرپرستی حاصل ہے، آج ضروری ہوگیا ہے کہ تکفیری گروہوں، مدارس، اداروں اور تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں آرٹیکل 245 لگا کر فوجی آپریشن کیا جائے، تاکہ وطن عزیز کو امریکہ و سعودیہ کے ناپاک عزائم کی بھینٹ چڑھانے والوں سے پاک کیا جاسکے۔


انہوں نے مزید کہا : پاکستان کے شیعہ و سنی عوام متحد ہیں اور تکفیریوں کی تمام سازشوں کے خلاف متحد ہوکر میدان میں حاضر ہیں اور اپنے اتحاد سے دہشت گردوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬