21 March 2015 - 14:34
News ID: 7940
فونت
نجف اشرف کے خطیب جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ نجف اشرف کے خطیب جمعہ نے داعش دہشت گرد گروہ کی نابودی کا سبب مراجع تقلید اور عوامی متحدہ فوج کو جانا ہے ۔
حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي


رسا نیوز ایجنسی کے عراق کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے خطیب جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ہفتہ حسینیہ فاطمیہ کبری میں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان داعش دہشت گرد گروہ کی نابودی کا سبب عوامی متحدہ فوج اور مراجع تقلید کو جانا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : بہت ہی جلد موصل کی آزادی بہت نزدیک ہونگے اور داعش اس وقت اپنے پناہ گاہوں میں چھپے ہوئے ہیں ۔ ان دہشت گردوں کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ فرار کرنے کے لئے مختلف بہانہ تلاش کر رہے ہیں ، خلیفہ کے خواب میں پیامبر(ص) اس کو پیچھے ہٹنے کا حکم دیا ہے اور اس وقت وہ فرار کا راستہ اپنا رہا ہے ۔

حجت الاسلام قبانچی نے وضاحت کی : تکفیری گروہ مراجع تقلید کی موقف اور عوامی متحدہ فوج اور امیر المومنین (ع) کے شیعوں کی ضمیر اور ان کی کوشش کی وجہ سے زبر دست شکست و نابودی کا منہ دیکھنا پڑا اور اس وقت عراقی فوج کی بہادری سے ان لوگوں کو عظیم سبق حاصل کرنا پڑ رہا ہے ۔

نجف اشرف کے خطیب جمعہ نے عراقیوں کی طرف سے جنگی وسائل کے بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : عراقی مجاہدین کی اخلاق و انسانیت اور بہادری قابل تعریف ہے ۔ خون کا عطیہ اور فری کھانا سپلائی رجحان بھی عراقی قوم کی طرف سے اس جنگ میں شرکت کا اعلان ہے ۔

انہوں نے نماز جمعہ کے خطبہ کے اختمامی مراحل میں نجف اشرف میں آستانہ قدس علوی کی طرف سے عالمی کتابی نمائش گاہ کے منعقد ہونے کا استقبال کیا اور یہ علم کی اہمیت کو بیان کر رہا ہے ۔    
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬