06 October 2015 - 13:49
News ID: 8525
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین نے کہا : فلسفہ کربلا اخوت، امن اور بھائی چارے اور عظیم قربانی کا درس دیتا ہے۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : محرم الحرام اہل اسلام کا متبرک اور محترم مہینہ ہے، جس میں نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین حق اسلام کی بقاء کیلئے اپنے خانوادہ سمیت جانثاروں کی عظم قربانی پیش کرکے حق کو سرخرو اور باطل کو ہمیشہ کیلئے ذلت کا نشان بنایا۔

حجت الاسلام واحدی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹریٹ کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : فلسفہ کربلا اخوت، امن اور بھائی چارے اور عظیم قربانی کا درس دیتا ہے۔ جس پر عمل پیرا ہوکر ہر حق پرست اپنا مذہبی اور انسانی کردار ملک میں امن بھائی چارے اور دہشت گردی کے خاتمے کے ذریعے ادا کرسکتا ہے۔

انہوں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : آج وطن عزیز پاکستان میں بے گناہ لوگوں کی قربانیاں رنگ لے آئیں ہیں، اور آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اس آپریشن کا دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے، اور مشخص دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر آہنی ہاتھ ڈالا جانا ناگزیر ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬