18 October 2015 - 13:09
News ID: 8575
فونت
سعودی عرب میں دہشت گردانہ حملہ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے مشرق خطے کے ایک شیعہ نشین علاقہ میں مجالس عزا کے درمیان داعش دہشت گرد گروہ نے گولی چلائی جس کی وجہ سے ۵ عزاداروں کی شہادت کی خبر سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے دی گئی ہے ۔
سعودي عرب ميں دہشت گردانہ حملہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارت داخلہ نے تاکید کی ہے کہ جمعہ کے روز شام سات بجے اس ملک کے صوبہ قطیف کے شہر شیھات کے الکوثر کے حسینیہ الحیدریہ میں عزاداری کے درمیان ایک شخص نے نذدیک سے عزاداروں پر بے تہاشہ گولی چلانا شروع کر دیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس علاقہ کی گشتی پلیس موقع واردات پر پہوچ گئی اور اس دہشت گرد حملہ ور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

اس حملہ میں پانچ لوگ جس میں ایک خاتون بھی شامل ہیں شہید ہوئے ہیں اور 9 لوگ زخمی ہو گئے ہیں جن کو اسپتال بھیج دیا گیا ۔

داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ ایک گروہ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ اس گروہ نے دہشت گرد گروہ "شجاع الدوسری" کو اس حملہ کو انجام دینے والا بتایا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬