26 November 2015 - 14:36
News ID: 8751
فونت
حجت الاسلام محمد امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا : داعش جیسے سنگین فتنے کی تشکیل میں جہاں عالمی استعماری قوت امریکہ، اسرائیل، برطانیہ ملوث ہیں وہیں بعض نام نہاد عرب اسلامی ریاستیں بھی اس سنگین گناہ میں ملوث ہیں ۔
حجت الاسلام محمد امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، رکن  ملی یکجہتی کونسل و رکن اسلامی نظریاتی کونسل حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : امت مسلمہ کے درمیان اتحاد ویگانت پہلے سے زیادہ ضروری امر ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : دور حاضر میں شرق وغرب جہاد کے نام پر فساد کی لپیٹ میں ہیں ، استکباری قوتوں کی جانب سے دوہرا معیار مسلسل دہشت گردی کا باعث بن رہا ہے ۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے بیان کیا : امت مسلمہ پیرس میں بے گناہوں کے قتل عام کی اسی طرح مذمت کرتی ہے، جیسے شام ، عراق و افغانستان میں شہید ہونے والے بے گناہ مسلمانوں کے قتل پر مذمت کر رہی ہو ۔

انہوں نے کہا : داعش جیسے سنگین فتنے کی تشکیل میں جہاں عالمی استعماری قوت امریکہ، اسرائیل، برطانیہ ملوث ہیں وہیں بعض نام نہاد عرب اسلامی ریاستیں بھی اس سنگین گناہ میں ملوث ہیں ۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے کہا : یہ کیسے ممکن ہے داعش کی بربریت کو پیرس میں ہم قابل مذمت جانیں اور شام، عراق اور افغانستان میں عین اسلام، اقوام عالم کو انسانیت کی بقاء اور سلامتی کیلئے منافقانہ طرز سیاست سے نجات حاصل کرنا ہو گی ورنہ دنیا مزید تباہی کے دہانے پر پہنچے گی اور کسی کے کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، جمیعت علمائے پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیرمحمد زبیر، ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ، ڈاکٹر ثاقب اکبر، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما حجت الاسلام عارف واحدی و دیگر بھی موجود تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬