آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے یوم احتجاج کے اعلان کیساتھ، ساتھ پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیل کو کسی صورت قبول نہ کرنے کے بیان کو خوش آئند قرار دیا۔
حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ :
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں خاندان نبی و آل نبی(ص) کے چاہنے والے محرم میں مختلف انداز میں عزاداری و سوگواری کا اہتمام کرتے ہیں۔
صابر ابومریم:
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنما نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے جس کا وجود خطے سمیت عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، اسرائیل امارات معاہدہ مغربی ایشیا کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء کے امن کو سبوتاژ کرے گا۔
پاکستان کے عوام نے احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں میں اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات کی برقراری کی مذمت کی۔
حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ :
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کا سلسلہ بیت المقدس کی آزادی تک جاری رہےگا اور کامیابی امریکہ کے غلام عرب حکمرانوں کو نہیں بلکہ اسلامی مزاحمت کو نصیب ہوگی۔
محمود عباس :
فلسطین کے صدر نے کہا کہ فلسطینی کی نیابت میں امارات سمیت کسی بھی ملک کو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئي حق نہیں ہے۔
امریکی فوجی دہشتگردوں اور ان سے وابستہ کرد ملیشیا نے مشرقی شام کے دیر الزور علاقے کے تمام قبائل کا واٹر سپلائی اسٹیشن تباہ کر دیا ہے ۔
میجر جنرل سلامی :
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ دشمن نے شہید قاسم سلیمانی کو شہید کرکے اپنے لئے شدید خطرہ مول لیا ہے۔
بشار الاسد :
شامی صدر نے کہا کہ ترکی کے اقدامات بھی ویسے ہی ہیں جیسے غاصب صیہونی رژیم کے ہیں ۔