05 November 2018 - 16:29
اربعین، عزت و آزادی کے تسلسل میں عاشورا کا لہراتا ہوا پرچم
اللہ تعالی نے لوگوں کے دلوں کو امام حسین علیہ السلام کے عشق سے مالا مال کیا ہے، اور عشق بہرصورت عاشق کو دوست کی منزل تک پہنچا ہی دیتا ہے۔ لہٰذا اموی ظلم و ستم کی حکمرانی اور ہر گونہ خفیہ اور اعلانیہ دباؤ کے باوجود، عاشقان حسینی نے پہل اربعین سے کی، اور زیارت سیدالشہداء علیہ السلام کی راہ پر گامزن ہوئے۔