ہم مظلوم فلسطینی عوام اور بیت المقدس کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیں گے
20 August 2020 - 01:11
علامہ اسدی:

ہم مظلوم فلسطینی عوام اور بیت المقدس کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیں گے

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی مردہ باد اسرائیل ریلیاں اور مظاہرے ہونگے، عرب کے مغرب نواز کٹھ پتلے بادشاہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرکے مظلوم فلسطینی عوام اور عالم اسلام کے پیٹھ پر خنجر گھوپنا ہے ۔
دین اسلام کی توجہ اخلاقیات پر ہے
19 August 2020 - 12:16
چئیرمین اصغریہ تحریک:

دین اسلام کی توجہ اخلاقیات پر ہے

انجینئر حسین شاہ موسوی نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت کی ضرورت ہے، دین اسلام کی توجہ اخلاقیات پر ہے، جب تک انسان کی عبادت عادت نہیں بنتی، انسان عبد نہیں بن سکتا، ہمیں تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔
ھند و پاک میں پہلی محرم الحرام 21 اگست اور عاشور 30 اگست کو ہونے کا امکان
19 August 2020 - 11:32

ھند و پاک میں پہلی محرم الحرام 21 اگست اور عاشور 30 اگست کو ہونے کا امکان

محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اگست کو ہوگا۔ محرم الحرام 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی 20 اگست جمعرات کو ہوں گے۔
کسی قیمت پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا
19 August 2020 - 11:27
عمران خان:

کسی قیمت پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا

نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کامران خان کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ فلسطین کے متعلق ہماری پالیسی وہی ہے جو قائد اعظم نے بتا دیا تھا، اس لیے ہم بالکل اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے۔
اسرائیل امارات معاہدہ عالم اسلام کے عالمی مفاد پر کاری ضرب ہے
17 August 2020 - 13:04
علامہ ناصر عباس جعفری:

اسرائیل امارات معاہدہ عالم اسلام کے عالمی مفاد پر کاری ضرب ہے

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ اسرائیل امارات امن معاہدے کی روح سے اسرائیل کی غاصب ریاست کے ناپاک وجود کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔ جن عناصر نے صیہونیت کے استحکام کا بیڑا اٹھا رکھا ہے تاریخ انہیں ہمیشہ "عالم اسلام کے خائن حکمران" کے عنوان سے یاد رکھے گی۔
اسرائیل امارات معاہدہ خطے میں مزید تباہی کا باعث بنے گا
17 August 2020 - 12:57
صابر ابومریم:

اسرائیل امارات معاہدہ خطے میں مزید تباہی کا باعث بنے گا

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنما نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے جس کا وجود خطے سمیت عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، اسرائیل امارات معاہدہ مغربی ایشیا کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء کے امن کو سبوتاژ کرے گا۔