‫‫کیٹیگری‬ :
18 November 2016 - 23:12
News ID: 424542
فونت
یوکیا آمانو:
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے کہا ہے کہ ایران بدستور ایٹمی سمجھوتے پر پوری طرح عمل کر رہا ہے-
آمانو

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق، یوکیا آمانو نے جمعرات کی شام  ویانا میں بور‍ڈ آف گورنر کے اجلاس میں  کہا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے تاہم ایران کے بھاری پانی کا ذخیرہ ایک سو تیس ٹن سے تجاوز کر چکا ہے-

آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعمل درآمد شروع ہونے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایران کے بھاری پانی کا ذخیرہ ایک سو تیس ٹن سے زیادہ ہوا ہے جسے کم کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے-

یوکیا آمانو نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس سو اکتیس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران  کی نگرانی کی جا رہی ہے اور نگرانی کے نتیجے میں سامنے آنے والی رپورٹوں  سے پتہ چلتا ہے کہ ایران مشترکہ جامع ایکشن پلان کی شقوں کے مطابق ایٹمی سمجھوتے پر پوری طرح عمل پیرا ہے اور معائنوں کے دوران کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہو کہ ایران کسی طرح کی خفیہ ایٹمی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬