18 November 2016 - 22:36
News ID: 424543
فونت
یمن میں ایک بازار پر سعودی عرب کے زرخرید جنگجؤوں کی گولہ باری میں کم سے سینتالیس افراد شھید اور زخمی ہوگئے
یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹی وی سے  رپورٹ کے مطابق، صوبہ تعز کے شمال مشرق میں واقع شہر "صالہ" کے "سوفتیل" بازار پر منصور ہادی سے وابستہ سعودی عرب کے زرخرید جنگجؤوں کی گولہ باری میں بائیس بے گناہ شہری شھید اور پچیس زخمی ہوگئے-

درایں اثنا جارح سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے ضلع صلیف کے ایک علاقے پر دو بار بمباری کی- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صنعا کے علاقوں پر بارہا بمباری کی ہے-

یمنی فوج نے بھی سعودی حملوں کے جواب میں صوبہ تعز کے المکلکل علاقے میں سعودی عرب کے زرخرید جنگجؤوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے - یمنی فوجیوں نے صوبہ مارب کے بعض علاقوں میں سعودی جنگجؤوں کی پیشقدمی کوششیں ناکام بنا دیں-

یمن میں جنگ بندی سمجھوتے کے مد نظر جمعرات سے اس پرعمل درآمد شروع ہونے والا ہے- تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ وہ نئے جنگ بندی معاہدے پر کار بند رہے گی بشرطیکہ فریق مقابل بھی اس کی پابندی کرے-


دوسری جانب العالم ٹی وی نے رپورٹ دی کہ یمنی فوج نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے " جحملیہ " کے علاقے میں سعودی فوجیوں کی پیشقدمی روک دی ہے-

سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ساتھ ہونے والی لڑائی میں بڑی تعداد میں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں -  تعز میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی فورسیز کے قبضے سے بہت سے علاقے آزاد کرالئے ہیں-

صحرائے میدی میں بھی یمن کی فوج اور عوامی فورس کی کاروائی کے مقابلے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹہر نہیں سکے اور اپنے ساتھیوں کی لاشیں اور جنگی ساز و سامان  چھوڑ کر پسپائی پر مجبور ہوگئے -

صوبہ الجوف کے علاقے عقبہ میں بھی یمنی فوجیوں نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیشقدمی روک دی ہے- اس کاروائی میں بھی متعدد سعودی فوجی ہلاک کردیئے گئے-

یمن کی فوج اور عوامی فورس اس ملک کے مختلف علاقوں میں مکمل ہوشیاری کے ساتھ سعودی اتحادیوں کا ڈٹ کر مقابلہ  کر رہی ہے اور ان  کو پیشقدمی کی اجازت نہیں دے رہی ہے-   /۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬