18 November 2016 - 22:53
News ID: 424549
فونت
مقبوضہ فلسطین میں رہا‏ئش پذیرعربوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں اذان پر پابندی کی مخالفت اور فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں
فلسطینی مظاھرین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں رہنے والے عربوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی کی قرارداد پراحتجاج کرتے ہوئے مشالی مقبوضہ فلسطین کے شہرام الفحم میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا-

فلسطینی مظاہرین نے صیہونی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے فلسطینی قیدیوں خاص طور پر شیخ رائد صلاح سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا-

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں شیخ رائد کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور دیگر قیدیوں سمیت ان کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے - تحریک اسلامی کے رہنما شیخ رائد صیہونی جیل کی نہایت خراب صورت حال کے خلاف اتوار سے بھوک ہڑتال پر ہیں- مظاہرین نعرہ لگا رہے تھے کہ اذان پر پابندی کے قانون پرہرگزعمل درآمد نہیں ہونے دیں گے-

درایں اثنا ، " برائے آزادی " نامی اسرائیلی تنظیم نے مسجدوں سے اذان نشر کرنے پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد مذہبی آزادی کو پامال کرنا ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬