‫‫کیٹیگری‬ :
22 February 2017 - 15:09
News ID: 426474
فونت
حجت الاسلام حسین مسعودی:
جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر نے سیہون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں، انہیں ہمارے حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ کالعدم مذہبی جماعتوں اور ان کے کارندوں کو بروقت گرفتار نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے دہشت گردی کا عروج ہے۔
حجت الاسلام محمد حسین مسعودی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر حجت الاسلام حسین مسعودی نے سیہون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقامات اور درگاہوں کو نشانہ بنانیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ باقر حسین زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ نقوی، آئی ایس او کے ڈویژنل رہنما ریحان حیدر، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

حجت الاسلام حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ جو عناصر ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں انہیں ہمارے حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ کالعدم مذہبی جماعتوں اور ان کے کارندوں کو بروقت گرفتار نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے دہشت گردی کا عروج ہے۔

انہوں نے سانحہ سیہون شریف کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور حکومت اور ریاستی اداروں سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑیں اور جو عناصر ان کے سہولت کار ہیں ان کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬