22 February 2017 - 15:01
News ID: 426472
فونت
امریکی ایوان نمائندہ کا انتباہ؛
کیلی فورنیا سے امریکی ایوان نمائندگان کے رکن نے مشرق وسطی اور یمن کے حوالے سے امریکہ کی جنگ پسندانہ پالیسوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹڈ لیو


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایوان نمائندگان کے رکن ٹڈ لیو نے کہا ہے کہ امریکہ کو یمن میں سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکی جنگی طیارے یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کرنے والے سعودی جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کر رہے ہیں۔

ٹڈ لیو نے کہا کہ یمن میں عام شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جو کھلا جنگی جرم ہے۔

 امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ رکن نے کہا کہ امریکی فوج کو یمن میں جنگی جرائم میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔

 امریکہ اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک، یمن میں سعودی جنگی جرائم اور ‏عام شہریوں کے قتل عام کے باوجود آل سعود حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔/۹۸۸ /ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬