25 February 2017 - 13:32
News ID: 426529
فونت
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے ۲ من بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔
منفجرہ مواد


رسا نیوز ایجنسی کی  ایکسپریس نیوز سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے زیر انتظام  کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے 2 من بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کارروائی میں 2 من (80 کلو) بارودی مواد بر آمد کیا گیا جب کہ کارروائی میں 2  دہشت گردوں کو بھی  گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ایس پی باغ کامران احمد نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، گرفتاردہشت گردوں کا تعلق مالاکنڈ سے ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬