04 March 2017 - 18:54
News ID: 426664
فونت
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کو ۵۰ سال قید کی سزا سنادی۔
دھشت گرد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ فلیٹ میں بم دھماکے کا جرم ثابت ہونے پر کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کو 50 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

یہ دہشتگرد اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ 21 جولائی 2013 کو شہر میں تخریب کاری کے لئے پٹیل پاڑہ کے ایک فلیٹ میں بم تیار کر رہا تھا، جس کے دوران بم پھٹ گیا تھا  اور تین دہشت گرد ہلاک جبکہ عمران نامی دہشتگرد زخمی ہوگیا تھا، ہلاک شدہ دہشت گردوں میں سبحان، نعیم اور مطیع الدین شامل تھے، عدالت نے اس تکفیری دہشتگرد کو قتل اور بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 50 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬