04 March 2017 - 19:03
News ID: 426668
فونت
امریکہ کے رکن کانگریس نے جامع ایٹمی معاہدہ توڑنے سے متعلق صدر ٹرمپ کو سخت خبردار کیا ہے۔
بل فاسٹر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست ایلینوائے سے رکن سینیٹ بل فاسٹر نے وائٹ ہاوس کو لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا ہےکہ ایران کے ساتھ ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کو توڑنا امریکہ کے نقصان میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اب تک جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پابندی کی ہے۔وائٹ ہاوس کے نام بل فوسٹر کے مراسلے پر ساٹھ ڈیموکریٹ ارکان نے دستخط کیے ہیں۔

ادھر سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی افسران کو اس بات کا یقین ہوگیا ہے ایران کے خلاف فوجی حملے کا آپشن کامیاب نہیں ہوسکتا لہذا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جامع ایٹمی معاہدے کو ختم کرنا تو دور کی بات اس پر نظرثانی کی بات کرنا بھی چھوڑ دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو وائٹ ہاؤس پہنچتے ہی ، ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو پھاڑ دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کے باجود امریکہ بے بنیاد بہانوں کے ذریعے مذکورہ معاہدے پر عملدرآمد سے گریز کر رہا ہے۔

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے بھی اپنی متعدد رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران جامع ایٹمی معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬