23 September 2017 - 10:35
News ID: 430060
فونت
عراق کے صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کے قبائلی عمائدین اور سیاسی شخصیات نے شہر میں اجتماع کر کے عراقی کردستان کی علیحدگی کے ریفرنڈم کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
عراق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ اس اجتماع کے اختتام پر موصل کے عمائدین اور سیاسی رہنماؤں نے ایک بیان جاری کرکے کردستان کے علاقے کی عراق سےعلیحدگی کے ریفرنڈم کی مخالفت کی اور اعلان کیا کہ وہ اس بات کی اجازت نہیں دیں گے عراق میں الگ سے کوئی ایسی حکومت قائم ہو جس سے ملک  کا بحران اور زیادہ شدت اختیار کرے۔

اس درمیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی ایک بیان جاری کرکے عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار کے تحفظ پر زوردیا ہے۔

سلامتی کونسل نے اپنے  بیان میں کہا ہے کہ عراق کی مرکزی حکومت اور کردستان کی مقامی انتظامیہ عراق کے آئین کے دائرے میں اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

سلامتی کونسل نے مجوزہ ریفرنڈم کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ بدامنی اور نتائج کی بابت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬