13 November 2017 - 09:10
News ID: 431781
فونت
چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس پر نائیجریا کی سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں درجنوں عزادار شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
نائیجیریا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجریا کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے دارالحکومت ابوجا میں عزاداران حسینی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر چار عزادار شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ پولیس نے جلوس عزا میں شریک متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

نا‏ئجیریا کی پولیس نے ملک کے سرکردہ سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والوں پر فائرنگ کی ہے جس میں متعدد مظاہرین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

عالمی تنظیموں اور اداروں نے نائیجیر میں انسانی حقوق کی پامالی، شیعہ مسلمانوں کی سرکوبی اور اسلامی تحریک کے اسیر رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزکی کی صحت کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نائیجریا کی فوج نے دسمبر دوہزار پندرہ میں بھی چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں جلوس عزا پر حملہ کرکے سیکڑوں عزاداروں کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬