01 April 2019 - 15:31
News ID: 440081
فونت
مولانا عاصم مخدوم کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2019 پوری دنیا میں رواداری کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، کشمیر میں قومی امن کانفرنس ہوگی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالعلوم حنفیہ لبرٹی گلبرگ لاہور میں کل مسالک علما بورڈ کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت مولانا محمد عاصم مخدوم، ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے ساجد کرسٹوفر نے کی۔

اجلاس میں حافظ شعیب الرحمان قاسمی، تنویر بھٹی، مولانا ضیاءالحق سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ اجلاس میں کُل مسالک علما بورڈ اور ایچ ایف او کا بین المذاہب امن کانفرنسز کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ 2019ء پوری دنیا میں رواداری کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، کشمیر میں قومی امن کانفرنس ہوگی۔

مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ ڈویژنل مقامات پر بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خصوصی سیمینارز منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مکالمہ بین المذاہب کی ضرورت ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ برابر کے شہری ہیں۔

ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے ساجد کرسٹوفر نے کہا کہ مساجد، مدارس، گرجا گھروں کے خیر سگالی دورے کئے جائینگے، تمام مذاہب امن اور انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں، تمام مذاہب کے عمائدین باہمی تعاون سے ہی دہشتگردی کو شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیو اور جینے دو کا عالمی اصول اپنا کر پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬