19 June 2013 - 14:06
News ID: 5554
فونت
امل تحریک لبنان کے رکن:
رسا نیوز ایجنسی - امل تحریک لبنان کے فعال رکن نے لبنانی عوام کو مذھبی فتنہ کے مد مقابل اتحاد و یجکہتی کی عوت دی ۔
حجت الاسلام شيخ حسن المصري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امل تحریک لبنان کے سیاسی شعبہ کے انچارج  حجت الاسلام شیخ حسن المصری نے لبنان میں منعقدہ ایک پروگرام میں موجودہ حالات میں لبنانی عوامی کو عاقلانہ برتاو کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: ہرقسم کے اختلاف اور فتنہ پروری سے اجتناب اور قومی اتحاد و یکجہتی کا تحفظ لازمی ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: سبھی ذاتی اور حزبی مصالح و مفادات پر قومی مصالح کو مقدم کریں اور ملک و قوم کی ترقی کی بھرپور کوشش کریں ۔


اس لبنانی عالم دین نے کہا: مذھبی و مسلکی فتنہ کی آگ شعلہ ور ہونے کی صورت میں غاصب صھیونیت کے سوا سبھی نقصان اٹھائیں گے کیوں کہ غاصب صھیونیت کے منافع ملت اسلامیہ کے اختلافات میں پوشیدہ ہیں  ۔


حجت الاسلام المصری نے لبنان کی بعض سیاسی اور مذھبی شخصیتوں کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: بعض افراد نے مذھبی و مسلکی فتنہ کی آگ کو بھڑکانے اور اس موقعیت سے مکمل استفادہ میں اپنی پوری تواںائی صرف کردی ہے ۔  


انہوں ںے مزید کہا: تمام لبنانی ملک میں امنیت اور سکون کی فضا قائم ہونے کے حوالہ سے فوج کی مدد کریں تاکہ قومی اتحاد و یکجہتی مخدوش نہ ہونے پائے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬