15 August 2013 - 17:57
News ID: 5813
فونت
لبنان کی ملکی حدود تجاوز کرنے پر؛
رسا نیوز ایجنسی – لبنان کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ہاتھوں لبنان کی ملکی حدود تجاوز کرنے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غاصب صھیونیت کی شکایت کی ۔
لبنان
 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے نیویارک میں غاصب صھیونیت کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کی ، یہ شکایت 7 اگست کو اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ لبنان کے ملکی حدود تجاوز کرنے پر تحریر کی گئی ہے ۔
 
غاصب صھیونی فوجیوں کی جانب سے لبنان کے ملکی حدود میں غیر قانونی داخلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند 1701 ، دیگر قوانین اور عالمی و اقوام متحدہ کے منشوروں کے خلاف و بین الاقوامی صلح کے لئے خطرہ شمار کیا جاتا ہے ۔
 
عدنان منصور نے اس شکایت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اس شکایت کو اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے چئرمین کے حوالہ کریں تاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کے درمیان تقسیم کیا جاسکے اور اسے ایک معتبر سند کے طور پر محفوظ رکھا جاسکے ۔
 
واضح رہے کہ غاصب صھیونی فوجی گذشتہ سات برسوں میں بیس ہزار بار لبنانی حدود میں داخل ہوئے ہیں اور اقوام متحدہ و اقوامی متحدہ کی سلامتی کونسل میں لبنان کی بارہا شکایت پر بھی کوئی اثر مرتب نہیں کیا گیا ہے ۔ 
 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬