26 April 2014 - 12:30
News ID: 6693
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے اسلام آبا پہنچنے پر سینئر نائب صدر عبداللہ رضا کے ہمراہ دفتر قائد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری خادم حسین لغاری صاحب سے ملاقات کی۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے اسلام آبا پہنچنے پر سینئر نائب صدر عبداللہ رضا کے ہمراہ دفتر قائد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری خادم حسین لغاری صاحب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی صدر جے ایس او پاکستان نے جے ایس او کی کارکردگی کے حوالے سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کو آگاہ کیا اور جھنگ کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی۔

قومی اور ملی سطح پر شیعہ علماء کونسل کے فیصلہ جات کو سراہتے ہوئے مرکزی صدر جے ایس او پاکستان ساجد علی ثمر نے بیان کیا : قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی نے ہر میدان میں شیعت کا دفاع کیا ہے۔ ہم جہاں بھی جاتے ہیں ہمارا سر فخر سے بلند ہوتا ہے کہ ہم ایک ایسی تنظیم سے وابستہ ہیں کہ جس کی قیادت فرزند زہراء  حجت الاسلام سید ساجد علی  نقوی جیسے  مدبر اور دانشمند قائد کے ہاتھ میں ہے۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری خادم حسین لغاری صاحب نے کہا : آپ جوان ہماری قوم و ملت کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔آپ قائد کے بازو ہیں، مستقبل میں اس ملک کی باگ ڈور آپ کے ہاتھوں میں ہو گی اس کے لیے ابھی سے اپنے آپ کو تیار کریں۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اس ملک کو ترقی کی بلندیوں تک لے جائیں۔

انہوں نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا : مجھے آپ جیسے متحرک اور نظریاتی جوانوں سے محبت اور خصوصی لگاؤ ہے۔

اس موقع پر جے ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر عبداللہ رضا بھی موجود تھی۔ مرکزی صدر ساجد علی ثمر صاحب نے تنظیمی امور پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل خادم حسین لغاری صاحب کو بریفنگ دی۔ جس پر خادم حسین لغاری صاحب نے ان کو تنظیم کو مزید فعال بنانے اور ملی و قومی طور پر اپنا ایک اہم رول ادا کرنے کے لیے قیمتی مشورے دیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬