27 April 2014 - 13:40
News ID: 6696
فونت
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوسرے دن قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان کي جنرل کونسل کا اجلاس شيعہ علماء کونسل پاکستان کي جنرل کونسل کا اجلاس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت جامع الصادق G-9 مرکز کراچی کمپنی میں جاری ہے ۔


اس اجلاس میں مختلف ریاستوں اور صوبوں کے ذمہداران و عہدیداران نے 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹس پیش کی ۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے یہ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے گندم کی سبسڈی کی دوبارہ بحالی ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے کہا: ہم نے 2 سال کے عرصہ میں ملک میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں صرف کیں اور جس حد تک ہوسکا حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں اتحاد و یکجہتی کے علم کو آگے بڑھاتے رہے اور آئندہ بھی یہ قافلہ قائد ملت جعفریہ کی سربراہی میں آگے بڑھتا رہے گا۔


انہوں نے مزید کہا: ہم عوام کے حقوق کی جنگ قانون و آئین کے دائروں میں رہ کر لڑ رہے ہیں حالیہ گلگت بلتستان میں گندم بحران کا خاتمہ بھی انہی کوششوں نتیجہ ہے اور ہم اپنی کوششوں سے عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔


واضح رہے کہ اس اجلاس کے پانچویں اور چھٹے سیشن میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جس کی تفصیل عنقریب نشر کی جائے گی ۔
         
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬