24 January 2018 - 14:54

پاکستان اور ایران کے بڑھتے تعلقات

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کا دورہ ایران اور وہاں پر اپنے ہم منصب اور دیگر دفاعی حکام سے ملاقاتیں بھی بہت اہم ہیں، دونوں طرف نے استعمار کیطرف سے داعش کیصورت میں شام و عراق کی تباہی اور اب اسے افغانستان میں پلانٹ کرنے، جس پر سابق افغان صدر حامد کرزئی واویلا کر رہے ہیں، کے خطرے کو بھانپ لیا ہے۔ اس لئے باہمی طور پر ایسی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، جسکے ذریعے اس فتنے سے نمٹا جاسکے، کیونکہ ایران کو شام و افغانستان میں اس خارجی گروہ سے نمٹنے کا تجربہ ہے۔ امید ہے آنیوالے دنوں میں ان تعلقات میں مزید وسعت آئیگی اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن بھی جلد مکمل ہوکر باہمی تعلقات میں فروغ کا باعث بنے گی۔
29 December 2017 - 18:48

حضرت معصومہ کی زیارت کا صلہ بہشت ہے

حضرت امام رضا (ع) سے حضرت معصومہ (س) کی زیارت کے بارے میں پوچھا گيا تو آپ نے فرمایا: حضرت معصومہ (س) کی زیارت کا صلہ بہشت ہے ۔امام جواد (ع) فرماتے ہیں کہ جس نے میری پھوپھی کی زیارت قم میں کی اس کے لئے جنت ہے ۔
23 October 2017 - 22:04

مکتب تشیع میں سر اٹھاتے فتنے اور فتنہ پرور

جہاں تک بشارت عظمٰی کانفرنسز کا تعلق ہے تو آپکو یہ بتاتا چلوں کہ یہ کسی صنف کیخلاف نہیں ہیں، جیسا کہ آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ علماء اتحاد ہے، جو ذاکرین کیخلاف ہے۔ نہیں بلکہ یہ ایک سوچ کیخلاف ہے۔ وہ سوچ کہ جس کا ملت تشیع سے کوئی تعلق نہیں، یہ اسکے خلاف ہے۔ ذاکرین میں سے کچھ حضرات یہ تاثر دے رہے تھے کہ نعوذ باللہ حضرت علی ؑ کار خداوندی انجام دے رہے ہیں اور خدا ریٹائرڈ ہوچکا ہے۔
15 September 2017 - 18:22

مباھلہ دين کي حقانيت کي سند

سن ہجري کا نواں سال تھا ، مکہ معظمہ اور طائف فتح ہو چکا تھا ، يمن ،عمان اور اسکے مضافات کے علاقے بھي توحيد کے زيرپرچم آچکے تھے اس بيچ حجاز اور يمن کے درمياں واقع علاقہ نجران جہاں عيسائي مقيم تھے اور شمالي آفريقہ اور قيصر روم کي عيسائي حکومتيں ان کي پشت پناہي کررہے تھيں ان ميں توحيد کے پرچم تلے آنے کي سعادت حاصل کرنے کا جذبہ نظر نہيں آتا اس پر رحم? للعالمين ان پر مہربان ہوگے ، عيسائيوں کے بڑے پادري کے نام اپنا خط روانہ کيا جس ميں عيسائيوں کو اسلام قبول کرنے کي دعوت دي گئي تھي ۔
12 April 2017 - 13:46

پیغمبر اسلام (ص) نے حضرت علی کا نام ، اللہ کے نام پر " علی " رکھا

شیخ مفید ؒ فرماتے ہیں : امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے اندر جمعہ کے دن تیرہ رجب سن ۳۰ عام الفیل کو پیدا ہوئے ۔ پیغمبر اسلام (ص) نے آپ کا نام اللہ کے نام پر علی رکھا ۔ حضرت ابو طالب و فاطمہ بنت اسد نے پیغمبر اسلام (ص) سے عرض کیا کہ ہم نے ہاتف غیبی سے یہی نام سنا تھا ۔
08 April 2017 - 12:50

امام جواد (ع) : دین عزت ہے، علم خزانہ ہے اورخاموشی نور ہے

حضرت امام محمد تقی (ع) فرماتے ہیں : انسان کے لیے فقرکی زینت "عفت " ہے خدائی امتحان کی زینت" شکر" ہے حسب کی زینت " تواضع اورفروتنی" ہے کلام کی زینت" فصاحت " ہے روایات کی زینت " حافظہ" ہے علم کی زینت " انکساری " ہے ورع وتقوی کی زینت " حسن ادب " ہے قناعت کی زینت " خندہ پیشانی" ہے۔
27 February 2017 - 14:10

آپریشن ردالفساد

دہشتگردوں کی نئی صف بندی اور کارروائیوں سے ایک منطقی بات جو روز روشن کی مانند ایک مرتبہ پھر واضح ہوئی یہ تھی کہ ملک میں فوجی آپریشن کیساتھ ساتھ فکری و نظری آپریشن کس قدر اہم اور ضروری ہے۔ جب تک دہشتگردوں کی فکری اور نظریاتی نرسریاں موجود ہیں اور انہیں معاشرے میں نرم گوشہ رکھنے والے لوگ دستیاب ہیں، اسوقت تک کوئی بھی فوجی آپریشن خواہ کسی پیمانے پر ہی کیوں نہ ہو، کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا۔