01 March 2018 - 09:41
جن حلقوں نے ابھی تک نواز شریف کی خوشنودی حاصل کی ہے اور اس خوشنودی کی برکت سے اہم مناصب اور وزارتیں پائی ہیں، انہیں کیا غم اگر چوہدری نثار نون لیگ کا حصہ نہ رہیں، انکی بلا سے، وہ تو دل ہی دل میں کہ رہے ہوں گے ”خس کم جہاں پاک۔“ نون لیگ کے وہ لاﺅڈ سپیکرز جو ابھی تک اختلاف رائے جو جمہوری پارٹیوں کا ”حسن“ کہہ رہے تھے ۔
25 February 2018 - 14:49
اگر ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل سیاسی اہداف کے حصول اور چند علمی موضوعات پر مخصوص اور محدود محافل کرنے کیساتھ ساتھ تمام مسالک اور مکاتب فکر کے جوانوں بالخصوص دینی مدارس کے طلباء کے درمیان مستقل روابط کا مستقل پروگرام وضع کریں اور اس پروگرام کو ایسے ہی جاری کریں، جیسے وہ سیاسی اہداف کے حصول یا مذہبی معاملات میں بعض اوقات ہنگامی طور پر جمع ہوکر سر جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمارے مستقبل کی دینی قیادت غیر متعصب قیادت کے طور پر سامنے آسکتی ہے۔ ایک ایسی قیادت جو رواداری کی مثال ہو۔ جو برداشت و تحمل کا نمونہ ہو۔ جو تمام مسالک اور مکاتب کی اکثر یا کم از کم بنیادی تعلیمات کا براہ راست علم رکھتی ہو۔ ایک ایسی قیادت جو جنگ و جدل اور خودکش حملوں کی بجائے علمی و دینی ترقی اور پیشرفت کے بارے میں سوچنے پر اپنے اوقات صرف کرے۔