13 February 2017 - 14:18
News ID: 426285
فونت
ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب کی سلامتی کو ایرانی بحریہ کی اہم ترین ذمہ داری قرار دیا ہے۔
 حبیب اللہ سیاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز کے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں نے اب تک خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں ساڑھے تین ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے بحری بیڑے نے پہلی بار کھلے سمندروں کا سفر کرتے ہوئے بحر اقیانوس میں کیپ آف گڈ ہوپ کا بھی چکر لگایا۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ سن دو ہزار اٹھارہ کے اوائل میں بحر ہند کے ساحلی ملکوں کی بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس، ایران میں منعقد ہو گی جس میں یورپی ممالک بھی مبصر کی حثیت سے شرکت کریں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬