13 February 2017 - 14:04
News ID: 426280
فونت
یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کے ایک فوجی مرکز پر حملہ کر کے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
یمنی میزائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے شہر نجران میں الہجلہ فوجی مرکز کوگائیڈد میزائل کا نشانہ بنایا۔
اس حملے میں سعودی فوج کی ایک گاڑی تباہ اور اس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہو گئے۔

یمنی فوج نے اسی طرح شہر جیزان کے دیگر فوجی ٹھکانوں منجملہ الکرس، الزقیلہ اور الغاویہ کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

ادھر مغربی یمن کے صوبے تعز کے شہر المخا کے مشرق میں یمنی فوج کی کارروائی میں القاعدہ دہشت گرد گروہ کا ایک سرغنہ محسن العولقی ہلاک ہو گیا۔

یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ المخا کے مشرق میں یمنی فوج اور سعودی ایجنٹوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں سعودی آلہ کار فوج کے چھے ٹینک تباہ ہو گئے جبکہ دو دیگر کو یمنی فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

نہم کے علاقے میں بھی سعودی اتحاد کے دو اور ربیعہ کے علاقے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے عسیر میں الربوعہ، الحماد اور النشمہ میں سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر گولہ باری کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬