‫‫کیٹیگری‬ :
13 February 2017 - 14:23
News ID: 426286
فونت
سوئیڈن کی وزیر بیرونی تجارت نے تہران اور اسٹاک ہوم کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔
محمد رضا نعمت زادے


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تہران میں ایران کے وزیر صنعت و معدنیات اور تجارت، محمد رضا نعمت زادے سے ملاقات کے موقع پر سوئیڈن کی وزیر برائے بیرونی تجارت، آن لینڈ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

اس موقع پر ایران کے وزیر صنعت و معدنیات اور تجارت محمد رضا نعمت زادے نے کہا کہ ایران میں تجارتی قوانین، طویل المدت مشترکہ سرمایہ کاری اور تعاون کی بنیادوں پر استوار ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ ایران سوئیڈن کے ساتھ ٹیلی مواصلات، غذائی صنعتوں، کارسازی، ریلوے اور سب وے کے شعبوں میں تعاون کرنا چاہتا ہے۔

سوئیڈن کی وزیر برائے بیرونی تجارت محترمہ آن لینڈ نے ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد فرہادی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اس موقع پر کہا کہ ایران کے یورپی ملکوں کے ساتھ سائنسی شعبوں میں قریبی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی، آسٹریا، فرانس اور اٹلی جیسے ملکوں کے ساتھ طلبہ اور اساتذہ کے طلبہ کے تبادلے کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

محمد فرہادی نے امید ظاہر کی کہ ایران اور سوئیڈن کی بڑی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کے فروغ سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا۔

 سوئیڈن کی بیرونی تجارت کی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت سے واقف ہیں جبکہ میڈیکل سائنس اور فزیکس کے میدان میں دونوں ممالک بہترین تعاون کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬