‫‫کیٹیگری‬ :
01 March 2017 - 09:42
News ID: 426612
فونت
حجت الاسلام حسین مسعودی:
ایک بیان میں جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے کہا کہ وہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنائے اور کوشش کی جائے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور منظم دہشت گرد ٹولے کی سرگرمیوں کو روکا جائے۔
حجت الاسلام محمد حسین مسعودی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر حجت الاسلام حسین مسعودی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل سے ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت سرحد دہشت گردی کے خاتمے اور کالعدم تنظیموں کا قلع قمع کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، جس کی وجہ سے دہشت گرد ٹولہ مسلسل بے گناہوں کا خون بہا رہا ہے۔

انہوں نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے کہا کہ وہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنائے اور کوشش کی جائے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور منظم دہشت گرد ٹولے کی سرگرمیوں کو روکا جائے۔ بعد ازاں انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی بھی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ عوام کے تمام طبقات سے کہا کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور اتحاد و حدت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جائے، کیونکہ دہشت گرد عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬