01 March 2017 - 09:17
News ID: 426608
فونت
ساجد میر:
سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماء کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ثمرات عام آدمی تک منتقل نہ ہوئے تو منصوبہ اپنے مقاصد سے محروم رہے گا، دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے اجتماعی جدوجہد ناگزیر ہوچکی ہے۔
جمعیت اہل حدیث


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی دور حاضر کا سب سے بڑا اور توجہ طلب مسئلہ ہے، مگر اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، ہماری حکومتیں مسئلہ کشمیر پر حقیقی ترجمانی کا حق ادا کرنے سے محروم رہیں، جس کی وجہ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا۔

سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماء کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ثمرات عام آدمی تک منتقل نہ ہوئے تو منصوبہ اپنے مقاصد سے محروم رہے گا، دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے اجتماعی جدوجہد ناگزیر ہوچکی ہے، آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں اگرچہ حالات بہتر ہوگئے تھے مگر موجودہ حالات نے ثابت کیا کہ ابھی اس حوالہ سے مزید عملی اقدامات کرنے ہوں گے، جس کے لئے عوامی سطح پر شعور کی بیداری ضروری ہے، ملک میں حالیہ دہشتگردی کو سی پیک سے نتھی کیا جارہا ہے، کسی حدتک یہ بات درست بھی ہے مگر اس حوالہ سے حالات کی بہتری کے لئے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ وطن عزیز میں امن و امان کا قیام ممکن ہوسکے، مزید یہ کہ اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ سی پیک کے بدولت عام آدمی کے معاشی مسائل ختم یا کم نہ ہوسکے، تو منصوبہ کی افادیت ختم ہوکر رہ جائے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬