11 March 2017 - 12:45
News ID: 426808
فونت
راولپنڈی میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ۲ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان مہمند گروپ سے بتایا گیا ہے۔
طالبان


رسا نیوز ایجنسی کی ایکسپریس نیوز سے رپورٹ کے مطابق، پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے راولپنڈی میں کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عزت اللہ اور اسماعیل خان شامل ہیں جو مہمند ایجنسی کے رہائشی ہیں جب کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان مہمند گروپ سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، پرائیما کارڈ اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں سرچ آپریشن کے دوران پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر مستقل رہائش پذیر اور کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی اور ان کے تمام شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی جبکہ پولیس نے شناخت ظاہر نہ ہونے کی بنا پرمشکوک 11افراد کو گرفتار کرکےانہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬