05 August 2017 - 12:30
News ID: 429344
فونت
حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی:
حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نے مقبوضہ کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے پے در پے سانحات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی کے تناظر میں اینڈین فورسز کو جنگجوؤں اور عام شہریوں میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔
آغا سید حسن الموسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر میں‌ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی الصفوی نےمرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقعہ پر وابستگان امامت و ولایت کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے اسلام اور شریعت اسلامی کی سربلندی کے لئے امام عالی مقام کے کردار و عمل کو تاریخ اسلام کے ایک درخشان باب سے تعبیر کیا۔

حجت الاسلام موسوی نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کو اسلامی علوم کا ایک اہم مرکز بنانے میں امام عالی مقام (ع) کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے کہا : یہ امام کی گرانقدر خدمات، قربانیوں اور دعاؤں کا ہی ثمرہ ہے کہ ایران میں ہمیشہ ایسے جلیل القدر علماء اور فقہاء پیدا ہوئے جنہوں نے دنیا بھر میں دعوت اسلام کے مشن کو جاری و ساری رکھا۔ دنیا کے اکثر و بیشتر ممالک میں تشہیر اسلام کا سہرا ایرانی مبلغین کے ہی سر ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے پے در پے سانحات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی کے تناظر میں بھارتی فورسز کو جنگجوؤں اور عام شہریوں میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔

حجت الاسلام موسوی نے کہا کہ گزشتہ اٹھائیس سال کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے کشمیریوں کی بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے جو اس حقیقت کی عکاس ہے کہ کشمیریوں کی نسلی صفائی بھارت کی کشمیر پالیسی کا اہم ترین حصہ ہے، تاکہ ریاست کی مونوگرافی تبدیل کرکے حق خودارادیت کی تحریک کا قلع قمع کیا جاسکے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬