29 January 2014 - 13:42
News ID: 6377
فونت
جے ایس او پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سکریٹری نے تاکید کی: حکومت ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو لگام دے ۔
سبطين عباس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سکریٹری سبطین عباس نے صوبائی آفس لاہور میں مجلس نظارت کے رکن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی صدر حجت الاسلام مظہر علوی سے ملاقات میں تنظیمی اور ملکی مجموعی صورت حال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ آپ کے پاس وسائل کم ہیں لیکن آپ کے علاوہ کسی کو یہ فخر نہیں ہوسکتا کہ آپ کی سرپرستی نمائندہ ولی فقیہ کر رہے ہیں کہا: یہ فخر اور امتیاز صرف اور صرف جے ایس او پاکستان ہی کو حاصل ہے ۔


جے ایس او پاکستان کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا: زیادہ وسائل اور سہولتوں میں کام سب کر لیتے ہیں لیکن جو مزا اور روحانیت کم وسائل رہتے ہوئے کرنے میں ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔


انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکومت کو اس بات پر بھی توجہ کرنی چاہئے کہ کچھ ادارے پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں اور مختلف بنک میں ملازمتوں کے حصول کے لئے جو فارم تیار کیا گیا ہے کہ اس میں فرقے کا الگ سے کالم کا اضافہ کیا گیا ہے کہا: ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ذمہ داروں کو متوجہ کرتے ہیں کہ فرقے کے اس کالم کو ختم کریں کیوں کہ اس سے فرقہ واریت کو ہوا ملے گی جس سے امن اور اتحاد کی کوششوں کو شدید جھٹکا لگے گا ۔


شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام مظہر علوی نے بھی اس ملاقات میں جے ایس او پاکستان کے جنرل سکریٹری سبطین عباس کو پنجاب کی تنظیمی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے فعالیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے مفید تجاویز پیش کیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬