کراچی پاکستان:
شیعہ علمائے کرام و اکابرین کی اہم پریس کانفرنس کل شام 5 بجے حمید علی بھوجانی ہال خراسان روڈ نزد نمائش چورنگی کراچی پاکستان میں ہوگی۔
گورنر پنجاب پاکستان نے کہا کہ مسلمان جس فرقے سے بھی تعلق رکھتا ہے وہ امام حسینؑ کی قربانی کو تسلیم کرتے ہیں اور عالم اسلام اس بات پر متفق ہے کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔
وزیر اعظم مودی:
ھندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ عاشورہ کے موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین(ع) کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
پاکستانی دفتر خارجہ:
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، مذہبی عقائد کا احترام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے اہم ہے ، ہم ناروے اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نیز کشمیر میں محرم کے جلوس پر فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں عاشورائے حسینی مذہبی اور حسینی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سال عاشورائے حسینی ایسی حالت میں منایا گیا کہ پوری دنیا کورونا کی موذی وبا میں گرفتار ہے۔
نائیجیریا کے شمال میں واقع شہر کدونا میں سکیورٹی فورس نے حسینی عزاداروں پر حملہ کر کے تین سوگواروں کو شہید کر دیا۔
سعودی عرب میں عزاداران سید الشہداء نے عاشورا کے دن امام حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب کا سوگ منایا۔
عمران خان :
پاکستان کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی شہادت کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کر رہے ہیں، یہ اسلام کے ابدی پیغام اور جذبۂ قربانی کی لازوال روایت کی آبیاری کا سرچشمہ ہے۔