31 August 2020 - 14:42
News ID: 443602
فونت
وزیر اعظم مودی:
ھندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ عاشورہ کے موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین(ع) کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے  مطابق، ھندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے نے یومِ عاشورہ کے موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ امام حسین(ع) کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا کہا کہ حضرت امام حسین(ع) کی قربانی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ سچ اور انصاف سے بڑھ کر زند گی کا کوئی مقصد نہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے تاکید کی: حضرت امام حسین(ع) باطل کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے اور حق وانصاف کی خاطر لڑتے ہوئے جام شہادت حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مساوات اور حق کے لئے ان کی قربانی کئی لوگوں کو تقویت بخشتی ہے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام سن ۶۰ ھجری کی دسویں کو نواسئہ رسول خصرت امام حسین(ع) نے سچ اور حق کے لئے اپنی جان جان قربان کردی تھی۔ اسلامی تاریخ میں آج کے دن کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔

We recall the sacrifice of Imam Hussain (AS). For him, there was nothing more important than the values of truth and justice. His emphasis on equality as well as fairness are noteworthy and give strength to many.

— Narendra Modi (@narendramodi) August 30, 2020

امام حسین(ع) کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬